تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے تھیٹر پلے "The White Plague”پیش کردیاگیا

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے تھیٹر پلے "The White Plague”پیش کردیاگیا

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام تھیٹر پلے "The White Plague”کا انعقاداسٹوڈیو II میں کیاگیا ۔تھیٹر پلے میں نظامت کے فرائض انوار شیخ نے انجام دئیے ۔ جبکہ تھیٹر کی ہدایت کار مہر جعفری ہیں۔تھیٹر پلے دی وائیٹ پلیگ Karel Capekکا مشہور زمانہ کھیل ہے ۔جسے اردو زبان میں پیش کیا گیا تھا ۔یہ کھیل پہلی بار 1930میں پیش کیا گیا تھا ۔ جب اس دور میں دنیا بھر میں ایک وبائی مرض پھوٹ پڑا تھا۔کہانی میں طبی ماہرین کی لالچ،انسانی ہمدردی، مریضوں کے ساتھ رویے اوران سب حالات میں سیاست وآمریت کوکرداروں میں ڈھالا گیا ہے۔ فنکاروں کی جاندار اداکاری نے شائقین سے خوب داد وصول کی۔جبکہ اسٹوڈیو میں دیکھنے والوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔تھیٹر پلے بروز اتوار 26نومبر تک اسٹوڈیو IIآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری رہے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

آستانہ عالیہ پیر شمیم شاہ رحمۃ اللہ علیہ چادر پوشی کی تقریب، محمد اکبر بٹ، محمد احسان مغل اور نواز بٹ سمیت دیگر کی خصوصی شرکت

لاہور (ایڈیٹر نیوز آف پاکستان . ڈاکٹر غلام مرتضیٰ) تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ پیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے