کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام منعقد کر دہ آرسی اے کے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے میچ میں میڈی کیم گروپ نے شہاب اینڈ کو 25 رنز شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی۔ میڈی کیم گروپ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 247 رنز بنائے۔عبداللہ فضل نے 5 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 74 ، علی بٹ نے 44 ، شیروز صدیقی نے 43 ، اور حیدر عباس نے 38 رنز بنائے۔اسر ار احمد نے 3 جبکہ عبدل رافع، امیت رو ی اور معز خرم نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں شہاب اینڈ کو 222 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ایس ایم تہامی نے 58 ، معیز وقار نے 47، امیت روی نے 45، عا قب رضوی نے 24 اور اسام حنیف نے 20 رنز بنائے۔جہاں زیب رزاق، عمر لو یا اور محمد فہد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ار ایل سی گلبرگ گراونڈ پر کھیلے گیے دوسرے میچ میں اے جے ورلڈ وایڈ نے آئی بیکس پاکستان کو 119 سے ہرا دیا۔اے جے ورلڈ وایڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 323 رنز بنائے۔عبدل باست نے 9 چوکوں 4 چھکوں کی مدد سے 117، علمین شفیق نے 57، سیف اللہ بنگسش نے 51، شا ھد میرا نی نے 30 رنز بنائے۔سوفان ارشد، فیضان ظہیر اور محمد جواد نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں آئی بیکس پاکستان نے 204 رنز بنائے۔ارشد علی نے 37،فیضان ظہیر نے 33، عبداللہ مروت نے 26، یاسر شریف نے 24 اور شاہ حسین نے 20 رنز بنائے۔ سعد علی نے 4، جبکہ دانیال منصور اور اعجاز علی شاہ نے 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔
Home / پاکستان / آرسی اے کے انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ ۔میڈ ی کیم گروپ کی مسلسل دوسری کامیابی۔ اے جے ورلڈ وایڈ کی کامیابی۔عبدل با سط کی شاندار سینچری