کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کر کٹ ایسو سی ایشن کراچی کے زیر اہتمام ار سی اے کراچی انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں گزشتہ روز مزید دو میچز کا فیصلہ ہو گیا۔ ارایل سی اے گلبرگ گراونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں میڈی کیم گرو پ "بی” سے اپنے آخری میچ میں اے جے ورلڈ وایڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ چیمپین بن گی اور کوارٹر فائنل میں پہنچ گی۔ اے جے ورلڈ وایڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 261 رنز بنائے۔ با سط غور ی نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 8 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 112 ، فضل سبحان نے 7 چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 56 ، علما ن شفیق نے 47 ، اور محمد ا بیس نے 20 رنز بنائے۔ محمد فہد اور فیاض حسین نے 3-3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جواب میں میڈی کیم گروپ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ 262 رنز بنا لئے۔ عبداللہ فضل نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 13 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 105 ، طحہ محمود نے 3 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 76 ، افنا ن خان نے 27 اور علی بٹ نے اوٹ ہوئے بغیر 27 رنز بنائے۔ با سط غور ی نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں ٹو پ لنک نے ہر پل تازہ چاے کو بااسانی 142 رنز سے ہرا دیا۔ٹوپ لنک نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز بنائے۔ اسد الحق اور محمد ازان نے شاندار سنچریاں اسکو ر کیں۔ اسد الحق نے 5 چوکوں 5 چھکوں کی مدد سے 103 ، محمد ازان نے 7 چوکوں کی مدد سے 102 اور زوھیب ادریس نے 40 رنز بنائے۔جواب میں ہر پل تازہ چاے 153 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔سید شایان احمد نے 6 چوکوں کی مدد سے 64 اور شہر یار اظہر نے 38 رنز بنائے۔ لطیف احمد نے جارہانہ بولنگ کرتے ہوئے 35 رنز دیکر 7 جبکہ اسد الحق نے 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔