تازہ ترین
Home / پاکستان / آرسی اے پریذیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جنوری میں شروع ہو گا

آرسی اے پریذیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جنوری میں شروع ہو گا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کی بحالی کے بعد ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی کے صدر ندیم عمر کی ہدایت پر کلب کر کٹ کی بحالی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا اس سلسلے کا پہلا فیز ساتوں زونز میں ٹورنامنٹ منعقد کئے جا رہے ہیں جس کا آغاز زون دو سے کر دیا گیا ہے جبکہ زون ایک، تین ،چار،پانچ ،چھ اور سات میں اگلے ہفتے سے ٹورنامنٹ کرائے جائینگے دوسرے فیز میں کراچی کی سطح پر کلب کا ٹورنامنٹ منعقد کرانے کے لئے چیر مین ٹورنامنٹ کمیٹی خالد نفیس نے اعلان کیا ہے کہ آرسی اے کراچی پریذیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ جنوری میں شروع کیا جا رہا ہے جس میں آرسی اے کراچی کےوہ تمام رجسٹر ڈ کلب شرکت کر سکتے ہیں جنہوں نے اپنے رجسٹریشن فارم آر سی اے کراچی آفس نیشنل بینک اسٹیڈیم میں جمع کرا دیئے ہیں ان کلبس کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ٹورنامنٹ سیکرٹری محمد توصیف صدیقی سے فون نمبر 0300 2112727 پر رابطہ قائم کریں

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سمر اسپورٹس کیمپ کا آغاز، پہلے مرحلے میں باسکٹ بال، ہاکی، فٹبال، بیڈمنٹن اور کبڈی شامل ہیں

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سندھ جونیئر اسپورٹس ایسوسی ایشن کے تحت جاری سمر اسپورٹس کیمپ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے