تازہ ترین
Home / اہم خبریں / آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلادیش کو پانچ رنز سے ہرا دیا۔

آئی سی سی انڈر19 ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلادیش کو پانچ رنز سے ہرا دیا۔

بینونی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان انڈر 19 نے بولنگ میں شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے بنگلہ دیش انڈر 19 کو 5رنز سے شکست دیدی۔ اس جیت کے سبب پاکستان انڈر 19 نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی یہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان انڈر19 ٹیم کی پانچویں جیت ہے اس سے قبل اس نے افغانستان۔ نیپال۔ نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کو ہرایا تھا اور ہر جیت میں اس نے حریف ٹیم کو آل آؤٹ کیا ہے پاکستان انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40.4 اوورز میں 155 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی عرفات منہاس نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رنز اسکور کئے۔ شاہ زیب خان نے 26 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش انڈر 19 کی طرف سے ایس پی جیبون اور روحانت بورسن نے چار چار وکٹیں حاصل کیں پاکستان انڈر 19 کے نوجوان بولرز نے بنگلہ دیش انڈر19 کو خاصا ٹف ٹائم دیا اور وہ وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرنے میں بھی کامیاب رہے اور کسی موقع پر حوصلہ نہیں ہارا۔ اور پوری ٹیم کو 150 پر آؤٹ کردیا۔ پاکستان انڈر19 کی طرف سے عبید شاہ ایک بار کامیاب بولر ثابت ہوئے۔ انہوں نے 44 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔اس ٹورنامنٹ میں ان کی حاصل کردہ وکٹوں کی تعداد 17 ہوگئی ہے۔ علی رضا نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عبید شاہ پلئر آف دی میچ رہے.

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی، دونوں ٹیمیں دورے میں چار، چار روزہ اور چھ ون ڈے میچ کھیلیں گی

لاہور، (ویب اسپورٹس) بنگلہ دیش اے اور سری لنکا اے کی ٹیمیں اس سال بالترتیب …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے