کراچی، (نوپ اسپورٹس) آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے ضلع جامشورو میں آل پاکستان طارق بلوچ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا کوٹری سائیٹ انڈسٹری گراؤنڈ میں منعقدہ ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ڈی آئی جی حیدرآباد,ایس ایس پیز,جامشورو, حیدر آباد,چیمبر آف کامرس اور کوٹری صنعت وتجارت ایسوسی ایشن(کاٹی) کے ممبران بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں آئی جی سندھ نے کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی علاوہ ازیں آئی جی سندھ جامشورو چیمبر آف کامرس اور کاٹی کی دفاتر گئے جہاں انہوں نے صنعکاروں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے اور انکے حل کیلیئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیئے تاجر برادری نے اس موقع پر آئی جی سندھ کو سندھی ٹوپی اور اجرک بطور تحفہ پیش کی اور جامشورو پولیس کی امن وامان کے حوالے سے مجموعی کارکردگی کی تعریف کی اور سراہا آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ نے میڈیا ٹاک کے دوران کہا کہ سندھ پولیس کے فرائض میں امن وامان کا قیام اور کسی بھی ایونٹ کے لیئے درکار سیکیورٹی اقدامات کو ہر لحاظ سے غیر معمولی بنانا اولین ترجیح ہے ان کا کہنا تھا کہ جرائم کے خلاف بہترین حکمت عملی اور لائحہ عمل اختیار کرنیکے سبب سندھ میں امن وامان کے حالات پر پولیس کا مکمل کنٹرول ہے سندھ میں جرائم پیشہ و ملک دشمن عناصر کے مزموم مقاصد اور مشکوک سرگرمیوں کی روک تھام کے لیئے پولیس قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ ملکر ہمہ وقت تیار,متحرک اور مستعد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کچے کے علاقوں میں انٹیلی جینس بیسڈ آپریشنز کو مزید تیز اور مؤثر بنانیکے لیئے تمام تر اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے اور جلد ہی کچہ کے علاقے سے نو گو ایریاز کا مکمل صفایا کردیا جائیگا۔انہوں نے بتایا کہ سندھ میں اغواء براٸے تاوان کے واقعات کی روک تھام کےلیئےموثر اقدامات کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ جامشورو میں صنعتی زون کےلیئے ورک آٶٹ کیا جاٸے جبکہ درکار نفری, چیک پوسٹ کے قیام اور تھانہ جات سے متعلق جامع سفارشات پر مشتمل رپورٹ تیار کرکے برائے ملاحظہ ارسال کی جاٸے انہوں نے کہا کہ سندھ میں پہلی بار صنعت و تجارت کے آفس کا دورہ کیا ہے اور صنعتکاروں سے ملاقات میرے لیئے باعث مسرت و افتخار ہے۔
Home / اہم خبریں / آئی جی سندھ رفعت مختارراجہ کی کوٹری ضلع جامشورو آمد کوٹری سائیٹ انڈسڑی کرکٹ گراؤنڈ میں منعقدہ آل پاکستان طارق بلوچ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا اور کاٹی کے دفتر گئے صنعکاروں سے ملاقات